Darussalamshop Pre -Ramadan Sale is LIVE Now
Enjoy Up to 10% OFF on Your Favorite Products, Hurry Up, and Order Now !!! || FOR ORDERS INFO CALL / WHATSAPP: 0301-0218000
ہدایت اللہ تعالٰی کی نعمت ہے، اس کی توفیق ہی سے عطا ہوتی ہے۔ کچھ لوگ جن کے مزاج میں انکار کی شدت ہو شرکشی اور بغاوت ہو، وہ ہدایت کو قبول کرنے میں پس و پیش کرتے ہیں، سو سو حیلے بہانے تراشتے ہیں، گواہی، ثبوت اور معجزے طلب کرتے ہیں، اگر اپنی آنکھوں سے معجزے دیکھ بھی لیں تب بھی گمراہی کی پٹی ان کی آنکھوں پر بندھی رہتی ہے۔ ان کی انا، ان کو ہدایت سے دور جانے اور گمراہی کی ڈگر پر چلتے رہنے پر مجبور کردیتی ہے۔ یہ کہانی ایسے ہی لوگوں کی ہے جو کھلی آنکھوں سے معجزے دیکھ کر بھی حق کو جھٹلاتے رہے ہار کر بھی، جیت کے خواب دیکھتے رہے۔