ظلم کا بڑھنا اس کے مٹنے کی علامت ہے، فساد کا پھیلنا اس کے کم ہونے کی نشانی ہے۔ رسی ایک حد تک دراز ہوتی ہے، جب حد ختم ہوتی ہے تو اس کی اپنی ہی گردن زد میں آ جاتی ہے۔ غلط راستے پر چلنے والے، غلط روش کا انتخاب کرنے والےنرمی کی زبان نہیں سمجھتے۔ ان کو طاقت ہی سے سمجھایا جا سکتا ہے یہ کہانی پرانی کتاب ایسے ہی لوگوں کی کہانی ہے جن کے خلاف پہلی دفعہ اللہ کے لیے جہاد کیا گیا۔