انسان بہت ناشکرا ہے اللہ اس پر اپنی رحمت کے دروازے کھولتا ہے اور وہ اس رحمت سے دور بھا گتا ہے، اللہ اپنی نعمتیں ان پر انعام کرتا ہے اور وہ ان نعمتوں کا کفران کرتا ہے، سچ کو چھوڑ کر وہ جھوٹ کو پسند کرتا ہے، روشنی کے مقابلے میں تاریکی اسے مرغوب ہے۔ وہ نعمتیں دینے والی ذات کسی اور کو قرار دینے لگتا ہے یہی شرک ہے اور شرک کرنے والا اللہ کے غضب سے نہیں بچتا۔ سونے کا بچھڑا اسی موضوع پرایک خوبصورت کہانی ہے۔