رسول اللہﷺ کے دس ساتھی ایسے ہیں جنھیں آپ نے ان کی زندگی میں ہی جنت کی بشارت دے دی تھی۔ یہ عشرہ مبشرہ کہلاتے ہیں، یعنی"بشارت دیے گئے دس" صحابی۔ ان میں چارو خلفائے راشدین ابوبکرو عمر، عثمان و علی اور طلحہ و زبیر،سعد و عبدالرحمٰن، اور سعید و ابو عبیدہ شامل ہیں۔ان پاک نہاد ہستیوں نے رسول اکرمﷺ سے براہِ راست فیض پایا اور قرآن و سنت کی تعلیمات کو اُمت تک پہنچانے میں گرانقدر حصہ لیا۔ان اجل صحابہ کرام ؑ کی سیرت و کردار ہمارے لیےسامانِ ہدایت اور تعلیم و تربیت کا بہترین زریعہ ہے۔