سر پر کڑی دھوپ کی چادر تنی ہو راه خار زار ہو اور چلنا بھی دشوار ہوپیاس لہوں پر مچل رہی ہو جسم کی رگیں خشک ہورہی ہوں - ایسے میں کوئی پیاس بجھانے کے لیے آب شیر یں پیش کرے دھوپ سے بچنے کے لیے گھنی چھاؤں میں آنے کی دعوت دے تو کون ہے جواایسی دعوت کو ٹھکراۓ گا. کیا کوئی ہے؟ جس نے خود سچائی کے راستے پر چلنے کا عزم کر رکھا ہو جس نے حاکم وقت کے جہر کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر دیا ہو جس نے دنیا کے بدلے دین کو پند گیا ہو وہی کڑی دھوپ اور راہ خار زار میں چلنے کو ترجیج دے گا تقوی جس کی شان اور شجاعت جس کی پہچان تھی انہوں نے ایک مقصد کے لیے اپنے آپ کو قربان کر دیا شہادت اپنا مقدر کر لی۔ ابدی زندگی پانی ان خوبصورت اور جیتی جذبوں کی پہچان لے ایک شان دار کتاب ،آ پ کے ذوق کی نظر