زیرِنظر مختصر فتاویٰ جس میں مریض کو ہسپتال میں جو مشکلات پیش آتی ہیں خواہ ان کا تعلق وضو،تیمّم اور نماز کی مختلف حالتوں اور صورتوں سے ہو یا نرسز کے ساتھ معاملات ونگرانی اور خلوت وغیرہ سے،اس میں تمام مسائل کو واضح کیا گیا ہے۔اسی طرح اس میں ڈاکٹرز اور نرسز کا آپس میں میل جول،خلوت، موسیقی کے علاوہ موانع حمل اور اسقاط حمل کے مسئلہ کو بھی بیان کیا گیا ہے۔اس لیےیہ فتاویٰ عملہ ہسپتال،مریضوں کے علاوہ عام مسلمانوں کے لیےبھی مفید ہے۔