لعزت نے اسلام کی راہ روشن کردی ہے۔ پس تم اسلام کے سایہ رحمت میں آجاؤ۔ فی زمانہ اسلام کی تبلیغ و ترجمانی کی عزت جن علمائے حق کے حصے میں آئی ہے، ان میں بھارت کے نامور سکالر ڈاکٹرذاکر عبدالکریم نائیک کی شخصیت بہت نمایاں ہے۔ چاند پر خاک ڈالنے کی کوشش کی جائے تو وہ اپنے ہی منہ پر آ گرتی ہے۔ غیر مسلموں نے اسلام پر اعتراضات کی بوچھاڑ کی۔ڈاکٹر صاحب نے ان کے مدلل اور مسکت جوابات دیے ہیں اور انھیں اسی راہ پر چلنے کی دعوت دی ہے جس کی طرف قران کریم 14 صدیوں سے بلا رہا ہے۔ دارالسلام سوال و جواب کے یہ بے مثل مجموعہ کو دنیا بھر میں اسلام کی حقانیت عام کرنے کے لیے شائع کر رہا ہے۔ یہ کتاب خود بھی پڑھیے اور اسے زیادہ سے زیادہ تعداد میں غیر مسلموں تک بھی پہنچایئے۔ یہ کتاب پڑھ کر اگر ایک غیر مسلم کے قدم بھی اسلام کی راہ پر لگ گئے تو یہی ننھا سا عمل آپ کے لیے جنت کی ضمانت بن جائے گا۔