کتاب ہذا ` رسولِ رحمت اور غیر مسلم` میں رسولِ اکرم اور اسلام کے بارے میں مغربی دنیا صدیوں سے بہت سے غلط فہمیوں کا شکار ہے ان غلط فہمیوں نے خاص طور پر صلیبی جنگوں کے زمانہ میں جنم لیا اور مغرب کی نفسیات کا اب حصہ بن چکی ہیں۔تاہم تحریک احیائے علوم کے بعد آہستہ آہستہ بعض غلط فہمیوں یا و ختم ہو گئیں یا دب کئیں۔زیرِنظر کتاب جس میں تاریخی دلائل اور مثبت حوالوں کے ساتھ ثابت کیاہےکہ رسول اکرمﷺ دراصل رسولِ رحمت ہیں اور آپ ﷺکا لایا ہوا دین رواداری اور اعتدال کا دین ہے